جمعہ, اگست ۲۹, ۲۰۲۵
27.5 C
Srinagar

وادی کشمیر میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان

سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے 36 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کے

ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں 2 اور 3 ستمبر کو مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی سے

درمیانی کی بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ 4 اور 5 ستمبر کو موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے جس کے بعد 6 اور 7 ستمبر کو ایک بار پھر کہیں کہیں بارشوں کے مختصر مرحلوں کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 8 سے 13 ستمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے۔
محکمے کی ایڈوائزری کے مطابق بعض مقامات پر 2 اور 3 ستمبر کو بھاری بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلے اور زمین کھسکنے کے خطرات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران مقامی ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ سکتی ہے اور نشیبی علاقوں میں پانی بھی جمع ہوسکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بعض پہاڑیوں پر ہلکی برف باری متوقع ہے۔

سیاحوں اور ٹریکرز سے احتیاط برتنے کی تاکید کی گئی ہے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img