جمعہ, اگست ۲۹, ۲۰۲۵
17.6 C
Srinagar

جموں ،ڈوڈہ میںحادثات،دوشیزہ سمیت2 افراد ہلاک،9افرادزخمی

نیوزڈیسک

سری نگرجموں و کشمیر کے جموں اور ڈوڈہ اضلاع میں ہفتہ کو الگ الگ سڑک حادثات میںایک 18سالہ دوشیزہ سمیت2 افراد ہلاک اور9دیگر زخمی ہو گئے۔جے کے این ایس کے مطابق جموںشہر کے کنجوانی چوک پر پیش آنے والے ایک سڑک حادثے میں ایک نوجوان لڑکی کی موت واقعہ ہو گئی، اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ذرائع نے بتایا کہ کنجوانی چوک جموں میں ایک تیز رفتار میٹاڈور مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک18سالہ لڑکی کی موت واقعہ ہو گئی اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں داخل کرایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ متوفی دوشیزہ کی شناخت18سالہ سربھی کماری دختر اشونی کمار کے طورپر ہوئی ہے جو جلو چک، گنگال کی رہنے والی تھی ۔8دیگر زخمیوں کی شناخت کنجوانی کے رہنے والے محمد رفیق کی بیٹی16سالہ سائنا، 25سالہ گوتم شرما ولد مرحوم منوج کمارساکنہ چٹھہ ، اکیش موہن ولد مرحوم تلک راج موہن ساکن افگنہ محلہ، پنجتیرتھی،مسکان شرمادختر روہی داس ساکنہ رتنو چک جموں،سریتا، اپیندر رام کی بیٹی دھیانسرساکنہ بری برہمن ، نشادختر درگا سوانسی ساکنہ جھارکھنڈحال دھیانسر،سمیت کمار، ولد ملکھ راج ساکنہ حال باری برہمنہ ،کنجوانی کے رہائشی راج کمار کی بیٹی16 شیوانی کے طور پر ہوئی ہے۔ اس دوران عینی شاہدین نے بتایا کہ میٹاڈار بہت تیز رفتاری سے چلایا جا رہا تھا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ یہاں کنجوانی بائی پاس پر ایک کار سے ٹکرانے کے بعد ایک منی بس کے پلٹ جانے سے ایک طالبہ کی موت ہو گئی اور 6 لڑکیوں سمیت 8 دیگر مسافر زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ طلباءاسکول جارہے تھے۔دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا اور ان میں سے2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس نے بتایا کہ دوسرے واقعے میںڈوڈہ ضلع کے ملہوری علاقے میں ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت ہو گئی جب کہ ایک اور شخص زخمی ہو گیا جو اس کا شوہر سمجھا جاتا ہے۔ایک اہلکار نے بتایا کہ رجسٹریشن نمبرJK02AN-1516 والی آلٹو گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اس کا شوہر، جو گاڑی چلا رہا تھا، زخمی ہوگیا۔زخمی کی شناخت محسن احمد ولد عبدالواحد ساکنہ کشتواڑ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ گاڑی چلا رہا تھا اور اسے متعدد چوٹیں آئیں۔ اسے علاج کے لیے جی ایم سی ڈوڈا منتقل کیا گیا۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img