جمعرات, اگست ۲۸, ۲۰۲۵
20.6 C
Srinagar

بی جے پی کوجھٹکا: سانبہ ضلع صدر کشمیرا سنگھ پارٹی سے مستعفی

جموں: جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کے سانبہ کے ضلع صدر کشمیرا سنگھ نے ٹکٹوں کے تقسیم کے معاملے پر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔انہوں نے مستعفی ہونے کا اعلان ہفتے کو سانبہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ان کا کہنا تھا: ‘میں نے اس وقت سے پارٹی کی خدمت کی جب اس کا کوئی رکن پارلیمان تھا نہ کوئی رکن اسمبلی تھا’۔

موصوف لیڈر نے کہا: ‘میں گذشتہ چالیس برسوں سے جد وجہد کرتا رہا لیکن اب جب تیس برسوں کے بعد سانبہ اسمبلی نشست کھولی گئی تو منڈیٹ سرجیت سنگھ سلاتھیہ کو دیا گیا جو نیشنل کانفرنس کے ساتھ وابستہ تھا’۔انہوں نے کہا: ‘بی جے پی میں شیخ محمد عبداللہ کے نظریے کو شامل کیا جا رہا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ہمیشہ جموں کے خلاف رہے ہم ان کے ساتھ کبھی بھی کام نہیں کریں گے۔

مسٹر سنگھ نے کہا:’مجھے افسوس اس بات پر ہے کہ ٹکٹیں تقسیم کرنے کے لئے مجھ سے رابطہ نہیں کیا گیا، پارٹی کے کارکن کام کرتے ہیں لیکن ٹکٹیں باہر کے لوگوں کو دی جا رہی ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘وہ ہمارے امید وار بن رہے ہیں جو ہمارے خیالات کے خلاف رہے ہیں جس کو میں تسلیم نہیں کرسکتا ہوں’۔ان کا کہنا تھا: ‘لہذا میں پارٹی کے تمام عہدوں اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں’۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img