جمعہ, اگست ۲۹, ۲۰۲۵
21.2 C
Srinagar

ملک بچانے پر توجہ دیں، انگلیاں اٹھانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا: حلال حرام کے ریمارکس پر ڈاکٹر فاروق کا ردِ عمل

نیوزڈیسک

جماعت اسلامی کو الیکشن میں حصہ لینے پر مبارک: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جماعت اسلامی کو جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے اس ضمن میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا: ‘بہت مبارک ہو اللہ کا شکر ہے کہ وہ باہر آگئے’۔

موصوف صدر ہفتے کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کر رہے تھے۔انہوں نے کہا:’ میری دعا ہے کہ یہاں امن اور ترقی آئے،ہمارے بے روزگار بچوں اور بچیوں کا اچھا ہو اور وطن میں جو افرا تفری ہے وہ دور ہوجائے اور ہندو، مسلمان، سکھ عیسائی کے درمیان رشتے اچھے ہوں’۔

آسام میں نماز کے وقت کی چھٹی کی منسوخی کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ‘جب وقت آئے گا یہ سب بدل جائے گا کوئی چیز نہیں رہے گی جب ہم حکومت میں آئیں گے تو ان سے کہیں گے کہ ایسا نہیں کرنا چاہئے’۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا تھا: ‘ہمارے ملک میں ہر مذہب اور ہر زبان کے لوگ رہتے ہیں ہمیں ہر مذہب کی حفاظت کرنی ہے’۔

محبوبہ مفتی کے حلال و حرام کے متعلق نیشنل کانفرنس کو نشانہ بنانے پر انہوں نے کہا: ‘میں ان کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا، اللہ ان کو سلامت رکھے اور وہ اچھے راستے پر چلیں یہ سوچ کر ہمیں وطن کو بچابا ہے ،انگلیاں اٹھانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا’۔کچھ امید واروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر ان کا کہنا تھا: ‘میں حکومت میں ہوں نہ الیکشن کمیشن میں ہوں’۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img