پیر, نومبر ۱۰, ۲۰۲۵
4.3 C
Srinagar

ارشاد احمد تانترے سوپور کیلئے عوامی نیشنل کانفرنس کے اُمیدوار منتخب

پریس کانفرنس میں پارٹی کے نائب صدر مظفر شاہ کا ارشاد احمد تانترے کی موجودگی میں اعلان

نیوزڈیسک

سرینگر ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی ( ڈی پی اے پی ) کے درجنوں کارکنان نے جمعہ کو عوامی نیشنل کانفرنس (اے این سی) میں باضابط طور پر شمولیت اختیار کی ۔اس سلسلے میں عوامی نیشنل کانفرنس (اے این سی ) کے صدر دفتر سرینگر میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔ منعقدہ تقریب کے دوران عوامی نیشنل کانفرنس کے سینئر نائب صدر مظفر شاہ کی موجودگی میں شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبے سے تعلق رکھنے والے ڈی پی اے پی کے سابق لیڈر ارشاد احمد تانترے نے درجنوں کارکنان اور حامیوں سمیت عوامی نیشنل کانفرنس (اے این سی ) میں شمولیت کی ۔اس موقع پر ارشاد احمد تانترے نے کہا کہ وہ عوامی نیشنل کانفرنس کے ایجنڈا سے متاثر ہوکر اس پارٹی میں شامل ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ اور اں کے حامی عوامی نیشنل کانفرنس پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں ۔اس موقع پر عوامی نیشنل کانفرنس کے سینئر نائب صدر مظفر شاہ نے اعلان کیا کہ ارشاد احمد تانترے سوپور میں پارٹی کے نامزد امیدوار ہیں ۔انہوں نے سوپور کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پارٹی کے امیدوار کے حق میں اپنا منڈیٹ دیں ۔ان کا کہناتھا کہ عوامی نیشنل کانفرنس آئینی خود مختاری اور عوام کے حقوق کی بحالی کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔مظفر شاہ نے کہا کہ پارٹی کا ایجنڈا واضح ہے کہ دفعہ370کی تنسیخ غیر آئینی اور زورزبردستی پر مبنی ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img