پیر, نومبر ۱۰, ۲۰۲۵
7 C
Srinagar

اگلے سال انتظامیہ میں ہوگا بڑا خلا پیدا،35سینئر JKASافسران ریٹائرہوں گے

نیوزڈیسک

سری نگراگلے سال جموں وکشمیرکی سیول انتظامیہ میں ایک بڑا خلا پیدا ہونے کاامکان ہے کیونکہ سال2025میں جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس (JKAS) کے 35افسران سرکاری ملازمتوں سے سبکدوش ہونے والے ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ڈپٹی سیکرٹری اجے رجن کی جانب سے 30اکتوبر2024کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے پاس دستیاب تاریخ پیدائش کے ریکارڈ کے مطابق جموں و کشمیر انتظامیہ کے درج ذیل ارکان سروس کو کیلنڈر سال 2025 کے دوران ریٹائرمنٹ کی عمر تک پہنچنے پر ریٹائر ہونا ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 1965کی تاریخ پیدائش رکھنے والے 35جے کے اے ایس افسران سال2025کے دوران سرکاری ملازمتوں سے ریٹائرہوجائیں گے ۔طویل وقت تک مختلف محکموںمیں اہم عہدوں پر خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائرہونے والے JKASافسران میں انیل کول، محمد ہارون، تیج کرشن بھٹ، جتندر سنگھ، نذیر احمد خواجہ، ڈاکٹر غلام نبی ایتو، علی افسر خان، کشور سنگھ چب، بشیر احمد وانی، عبدالعزیز شیخ، تلک راج، محمد احسن میر، بلال خورشید، ڈاکٹر روی کمار بھارتی، مشتاق احمد راتھر، زینت آرا، غلام محی الدین، بلقیس جان، رویندر شرما، ونے سموترا، کملیش رانی، دلشادہ اختر، نگہت عالم، مسعود احمد بیچو، گھنشیام بسوترا، ترلوکی ناتھ کول، سنیل۔ کمار، سری ناتھ سمن، فاروق احمد ملک، پھول رائنا، ظفر احمد لون، مشتاق احمد بھٹ، گل افشاں نگہت، عبدالرشید ریشی اور اعجاز حسین لنکر شامل ہیں۔جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ مذکورہ بالا تفصیلات کی تصدیق کرنے کے لیے، اوپر بتائے گئے افسروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ تاریخ پیدائش سرٹیفکیٹ اور سروس بک کے پہلے صفحے کی خود تصدیق شدہ کاپی (15) دنوں کے اندر متعلقہ ڈی ڈی اﺅ کے ذریعہ مثبت طور پر تصدیق شدہservicesection226@gmail.com پر ای میل کے ذریعے پیش کریں ۔ اس محکمے کو جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس کے اراکین کے سلسلے میں کیلنڈر سال2025 کے لیے ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے قابل بناتا ہے، ایسا نہ کرنے کی صورت میں اس محکمے کے پاس دستیاب تفصیلات کو حتمی تصور کیا جائے گا۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img