پیر, نومبر ۱۰, ۲۰۲۵
16.4 C
Srinagar

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر کو اپنی سلطنت سمجھتی ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعہ کے روز نیشنل کانفرنس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کو اپنی سلطنت سمھجتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سال 1987 کے اسمبلی انتخابات کے دوران نیشنل کانفرنس نے دھاندلیاں کیں کیونکہ وہ کسی تیسرے طاقت کو سامنے نہیں آنے دینا چاہتی ہے۔

موصوف صدر نے جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کہا: ‘مجھے حیرانگی ہے کہ نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کو اپنی سلطنت سمجھتی ہے الیکشن لڑنے کے متعلق حلال اور حرام کا سلسلہ اسی پارٹی نے شروع کیا تھا’۔

ان کا کہنا تھا: ‘مرحوم شیخ صاحب سال 1947 میں چیف ایڈمنسٹریٹو افسر تھے تب الیکشن لڑنا حلال تھا، وزیر اعظم بن گئے تب بھی حلال تھا لیکن جب وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹائے گئے تو 22 سال تک الیکشن لڑنا حرام ہوگیا’۔
ان کا سوالیہ انداز میں کہنا تھا: ‘جماعت کے لئے الیکشن لڑنا کس نے حرام بنا دیا’۔
محبوبہ مفتی نے کہا: سال 1987 کے اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس نے دھاندلیاں کیں کیونکہ کہ وہ کسی تیسرے طاقت کو سامنے نہیں آنے دینا چاہتے ہیں’۔

انہوں نے کہا:’ ‘نیشنل کانفرنس نہیں چاہتی ہے کہ کوئی دوسری جماعت الیکشن میں حصہ لے’۔
جماعت اسلامی کے الیکشن میں حصہ لینے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سا بق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا:’اگر جماعت اسلامی الیکشن میں حصہ لینا چاہتی ہے تو وہ ایک اچھی بات ہے’۔

انہوں نے کہا: ‘اگر جماعت اسلامی الیکشن میں حصہ لینا چاہتی ہے تو وہ ایک اچھی بات ہے جمہوریت خیالات کا جنگ ہے’۔

ان کا کہنا تھا: ‘میرا سرکار سے مطالبہ ہے کہ اس جماعت کا پابندی ہٹائی جانی چاہئے اور جو ان کے ادارے اور اثاثے ضبط کئے گئے ہیں ان کو واپس کیا جانا چاہئے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img