بدھ, جولائی ۹, ۲۰۲۵
19.3 C
Srinagar

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی :جموں وکشمیر کے بالائی علاقوں میں آج رات ہلکی برفباری کا امکان

نیوزڈیسک

سری نگر: محکمہ موسمیات نے جمعرات کو دن کے درجہ حرارت میں کمی کی پیش گوئی کی ہے، جس کے ساتھ آج رات جموں و کشمیر کے بعض بالائی مقامات پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام نے کہا کہ "29 اگست کو دن کا درجہ حرارت ممکنہ طور پر گر جائے گا اور بعض بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے۔”

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کو مدنظر رکھتے ہوئے  جموں و کشمیر میں چند خطرناک مقامات پر سیلابی ریلے، لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے گرنے اور پتھر کھسکنے کا بھی امکان ہے۔

"حکام نے کہا ”آج رات اور صبح کے دوران  بعض مقامات پر موسلادھار بارش کے ساتھ چند مقامات پر مختصر مدت کے لیے شدید بارش کا امکان ہے،”۔

انہوں نے کہا کہ 29 اگست کو جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش،گرج چمک کے ساتھ موسم ابر آلود رہنے کا  بھی امکان ہے۔ 30 اگست کو چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ جبکہ 31 اگست سے یکم ستمبر تک مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور بعض مقامات پر ہلکی بارش بھی متوقع ہے ۔

حکام نے بتایا کہ 2 سے 3 ستمبر تک موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ  ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img