بدھ, مئی ۲۱, ۲۰۲۵
18.2 C
Srinagar

کانگریس – نیشنل کانفرنس اتحاد کا مقصد لوگوں کی بدحالی کو دور کرنا ہے: طارق قرہ

سری نگر: جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق قرہ کا کہنا ہے کہ کانگریس – نیشنل کانفرنس اتحاد کا مقصد لوگوں کی بدحالی کو ہمیشہ کے لئے دور کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد محض تعداد یا اسمبلی حلقوں کے متعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی اس اتحاد سے خوفزدہ ہے۔

موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ کیا جہاں وہ پارٹی امید وار غلام احمد میر کے ہمراہ تھے جنہوں نے ڈورو اسمبلی حلقے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔

انہوں نے کہا: ‘نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان اتحاد تعداد یا اسمبلی حلقوں کا اتحاد نہیں ہے بلکہ لوگوں کو بدحالی سے ہمیشہ کے لئے باہر نکالنے کا اتحاد ہے’۔

ان کا کہنا تھا: ‘لوگوں کو صاف دکھائی دے رہا ہے کہ بی جے پی اس اتحاد سے خوفزدہ ہے’۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جو بساط بچھائی تھی وہ اس اتحاد سے متزلزل ہوئی ہے۔

 بتادیں کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان پیر کے روز قبل ازانتخابات اتحاد کو حتمی شکل دے دی گئی۔

 فارمولہ کے تحت نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کی51 اورکانگریس 32سیٹوں پر متحدہ طورپر الیکشن لڑیں گی جبکہ پانچ نشستوں پر دوستانہ مقابلہ ہوگا۔ ہرش دیو سنگھ کی پنتھرس پارٹی اورسی پی آئی ایم کو بالترتیب ایک ایک نشست دے دی گئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img