جموں: جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی جموں میں بی جے پی صدر دفتر پر کارکنوں نے ہنگامہ کیا اور نعرے بازی کی۔معلوم ہوا ہے کہ منڈیٹ نہ ملنے پر کئی بی جے پی لیڈران ناراض ہو گئے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق بی جے پی کی جانب سے آج امیدواروں کی پہلی لسٹ سامنے آنے کے ساتھ ہی ناراض کارکن اور لیڈران بھاجپا دفتر پر پہنچے اور وہاں پر ہنگامہ کیا۔نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کئی لیڈران نے بتایا کہ بی جے پی نے سینئر لیڈران کو ٹکٹ نہیں دی جو ناقابل برداشت ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بی جے پی قیادت نے نئے چہروں کو منڈیٹ دیا جو ناانصافی کے مترادف ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس لسٹ کو منسوخ نہیں کیا گیا تو بی جے پی میں بھی بغاوت شروع ہو جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی کے سینئر لیڈران فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور ناراض لیڈران کو منانے کی کوششیں جاری ہیں۔
یو این آئی