سری نگر،: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز جنم اشٹمی کے مقدس تہوار کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے دعا کی کہ یہ تہوار لوگوں کی خوشی و خوشحالی کا سبب بن جائے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے پیر کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں جنم اشٹمی کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔
انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا: ‘یہ تہوار لوگوں کی خوشی و خوشحالی کا باعث بن جائے اور ہمیں ایک نیک زندگی گذرانے کی ترغیب دے’۔بتادیں کہ جنم اشٹمی ہندو مذہب کا ایک مقدس تہوار ہے جو شری کرشن مہاراج کی پیدائش کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔
آئی جی پی کشمیر کی جنم اشٹمی پر لوگوں کو مبارکباد
انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر نے جنم اشٹمی کے مقدس تہوار کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے دعا کی: ‘یہ تہوار ہمیں اتحاد اور ہم آہنگی کوفروغ دینے کی ترغیب دے’۔
موصوف آئی جی پی نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘آئی جی پی کشمیر نے جنم اشٹمی کے مقدس تہوار کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی’۔انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا: ‘یہ تہوار ہماری زندگیوں میں امن،خوشی و خوشحالی لے کر آئے اور ہمیں اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے ترغیب دے’۔بتادیں کہ جنم اشٹمی ہندو مذہب کا ایک مقدس تہوار ہے جو شری کرشن مہاراج کی پیدائش کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔