جمعرات, ستمبر ۴, ۲۰۲۵
23 C
Srinagar

ہند ۔امریکہ تعلقات اور دنیا ۔۔۔۔۔

ملک کے وزیر اعظم نریندرا مودی نے جہاں پولینڈ اور یوکرین کے دورے کے دوران ملک کی خارجی پالیسی کو مضبوط بنانے کے لئے ان ممالک میں اپنا اثر و رسوخ بہتر ڈھنگ سے قائم کیا ہے ،وہیں ملک کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہاکہ امریکہ اور بھارت کے درمیان رشتہ مستحکم اور پائیدار ہے۔وزیر دفاع جو امریکہ کے دورے پر ہیں ،نے کہا ہے کہ امریکہ اور بھارت (دونوں) ملکر مختلف شعبوں میں انقلاب برپا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور بھارت مشترکہ طور پر ایک مضبوط طاقت ہے اور یہ دونوں ممالک ملکر دنیامیں امن ،ترقی اور خوشحالی یقینی بنا سکتے ہیں۔انہوں نے امریکہ میں موجود بھارتی شہریوں کے ساتھ بات جیت کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا ہے کہ مودی حکومت جس طرح ملک کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بااختیار بنانے کے لئے محنت کر رہی ہے، اُس کی بدولت ملک کے عوام کا سر فخر سے اونچا رہے گا۔ا س بات میں کوئی دور رائے نہیں کہ مودی حکومت نے جس طرح گزشتہ دس برسوں کے دوران ملک کی خارجہ پالیسی مضبوطبنائی ہے، وہ واقعی ایک سنگ میل قرار دی جاسکتی ہے
۔برصغیر میں تیزی سے بدل رہی صورتحال میں بھی مرکزی حکومت کو نہایت ہی فہم وفراست سے کام لینا چا ہیے اور بنگلہ دیش،چین ،افغانستان ،ایران اورپاکستان جیسے ہمسایہ ممالک سے بھی اپنے بہتر تعلقات قائم کرنے چاہیے تاکہ بھارت کا دبدبہ ان ممالک پر برقرار رہے ۔بنگلہ دیش اور پاکستان کی بدلتی سیاسی صورتحال اس بات کا تقاضاکرر ہی ہے کہ بھارت کے حکمرانوں کا اپنا دل وسیع کر نا چا ہیے اور ایک طاقتور ملک کی حیثیت سے اپنا اہم رول ادا کرنا چا ہیے، تاکہ یہ ہمسایہ ممالک بھی بھارت جیسے ترقی یافتہ اور کثیر آبادی والے ملک سے سیاسی اور اقتصادی فائدہ حاصل کر سکےں۔جہاں تک بھارت امریکہ کے درمیان باہمی تجارت اور سیاسی تعلقات کا تعلق ہے وہ کسی حد تک بہتر ہیں لیکن امریکہ میں ہو رہے صدارتی انتخابات میں بھارتی حکومت کو غیر جانبدارانہ رول نبھانا چا ہیےتاکہ جو بھی امریکہ کا نیا صدر منتخب ہو تا ہے، اُس کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے میں کسی قسم کی دشوواری پیش نہ آئے ۔
جہاں تک ملک کے اندرونی حالات کا تعلق ہے، اُن پر بھی سنجیدگی سے غور و فکر کرنے کی بے حد ضرورت ہے تاکہ ملک میں کسی قسم کی کمزوری پیدا نہ ہو جائے۔مرکزی حکومت کو فراخ دلی سے کام لیکر ریاستوں کے ساتھ اچھے تعلقات بغیر کسی سیاسی بھید باﺅ کے ساتھ قائم کرنے چاہیے تاکہ اس ملک میں دشمنوں کی کوئی چال کامیاب نہ ہو سکے۔دنیا میں سیاسی و اقتصادی ترقی کے لئے مختلف بُلاک بن رہے اور بھارت اس طرح کی بلاک سیاست سے بالاتر ہو کر دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے ہونگے جس کی مثال وزیر اعظم نے جی ٹونٹی ممالک کے سربراہ کی حیثیت سے قائم کی ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img