اتوار, ستمبر ۱۴, ۲۰۲۵
16.7 C
Srinagar

مودی نے آج پہلے قومی خلائی دن کے موقع پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پہلے قومی خلائی دن کے موقع پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی۔
ایکس پر ساجھا کیے گئے ایک پیغام میں وزیر اعظم نے خلائی شعبے میں ہندوستان کی نمایاں کامیابیوں پر انتہائی فخر کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم مودی نے کہاکہ پہلے قومی خلائی دن پر سبھی کو مبارکباد۔ ہم خلائی شعبے میں اپنے ملک کی حصولیابیوں کو بڑے فخر کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔ یہ ہمارے خلائی سائنسدانوں کے تعاون کی سراہنا کرنےکا دن بھی ہے۔

خلائی شعبے کو آگے بڑھانے کے حکومت کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے یہ واضح کیا کہ’’ہماری حکومت نے اس شعبے سے متعلق مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کیے ہیں اور ہم آنے والے وقت میں اس سے بھی زیادہ کام کریں گے۔‘‘

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img