اتوار, ستمبر ۱۴, ۲۰۲۵
22.3 C
Srinagar

سینئر لیڈر اور سابق رکن اسمبلی عبدالرحیم راتھر اپنی پارٹی سے مستعفی

سری نگر: جنوبی کشمیر کے کوکرناگ علاقے سے تعلق رکھنے والے سینئر لیڈر اور سابق رکن اسمبلی عبدالرحیم راتھر نے جموں وکشمیر اپنی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔انہوں نے اس ضمن میں جمعہ کو میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ‘میں سال 2020 سے جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے ساتھ منسلک رہا ہوں اور اس کے بانی ممبران میں سے ہوں لیکن آج مجھے لگتا ہے کہ مجھے اس پارٹی سے مستعفی ہونا چاہئے’۔ان کا کہنا ہے: ‘میں نے مستعفی ہونے کی وجوہات سے پارٹی صدر کو مطلع کیا ہے’۔

موصوف لیڈر نے کہا کہ پارلیمنٹ الیکشن کے بعد میں نے پارٹی کو کچھ تجاویز دی تھیں اور توقع تھی کہ ان پر غور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا: ‘لیکن جب پارٹی کا الیکشن منشور آیا تو ان پر کوئی دھیان نہیں دیا گیا ہے لہذا میں پارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑوں گا’۔ان کا کہنا تھا: ‘الطاف صاحب کا مجھے احترام ہے لیکن سیاست پر ان کے ساتھ اختلافات ہیں’۔بتادیں کہ عثمان مجید، ظفر اقبال منہاس اور چودھری ذوالفقار علی سمیت کئی لیڈروں نے پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کی ہے۔
 

Popular Categories

spot_imgspot_img