ہفتہ, ستمبر ۱۳, ۲۰۲۵
21.6 C
Srinagar

ڈی جی بی ایس ایف کا جموں فرنٹئر میں بین الاقوامی سرحد کا دورہ

جموں،:بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) دلجیت سنگھ چودھری نے جمعرات کے روز جموں فرنٹئر میں بین الاقوامی سرحد پر اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔

اس دوران انہوں نے وہاں تعینات فوجی جوانوں اور افسروں کے ساتھ بات چیت کی اور افسروں نے انہیں سیکورٹی بندوبست کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔

حال ہی میں فورس کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ جموں فرنٹئر ہے۔بی ایس ایف جموں نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘ڈی جی بی ایس ایف شری دلجیت سنگھ چودھری نے 21 اور 22 اگست کو جموں فرنٹئر کا دورہ کیا’۔

انہوں نے کہا اس دوران موصوف ڈی جی نے بارڈر منیجمنٹ کا جائزہ لیا اور وہاں تعینات جوانوں اور افسروں کے ساتھ بات چیت کی’۔موصوف ڈی جی اس وقت یہ دورہ کر رہے ہیں جب جموں وکشمیر میں ایک دہائی کے طویل عرصے کے بعد اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img