نیوزڈیسک
سرینگر: عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) نے جمعرات کو جموں و کشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے جنوبی کشمیر کے لیے 9 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ اے آئی پی کے چیف ترجمان امام النبی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخاب عام لوگوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ وسیع مشاورت کے بعد لڑنے کا فیصلہ لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی آزادانہ طور پر الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتی ہے اور کشمیر میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا، "جنوبی کشمیر کے لیے 9 امیدواروں کی فہرست عام لوگوں اور سول سوسائٹی سے مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہے۔”
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی مزید اندرونی بات چیت کے بعد آنے والے دنوں میں اپنا منشور جاری کرے گی۔پارٹی سربراہ انجینئر رشید کی رہائی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کی ضمانت کی سماعت 28 اگست کو ہوگی اور وہ ان کی رہائی کے لیے پرامید ہیں۔