18اضلاع میں24×7 کی بنیاد پر کنٹرول رومزفعال،انتخابی عمل کی شفافیت کو برقرار رکھنا ترجیح: چیف الیکٹورل آفیسر
نیوزڈیسک
سری نگرجموں و کشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں غلط معلومات کے پھیلاو¿ کو روکنے اور انتخابی عمل کی سا لمیت کو برقرار رکھنے کےلئے، جموں اور سری نگر میں چیف الیکٹورل آفیسر کے دفاتر میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔ اسی طرح چھوٹے سائز پر تمام 20ڈپٹی کمشنروں کے دفاتر میں24×7 کی بنیاد پر کنٹرول رومز کو فعال بنایا گیا ہے۔ ایک بیان میںچیف الیکٹورل آفیسرکے ایک ترجمان نے کہاکہ جدید ترین انفراسٹرکچر سے لیس، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے جدید ترین ٹیکنالوجیز کو مربوط کیا ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسرجموں وکشمیر کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ الیکشن سے متعلق تمام سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کرے گا جس میں جعلی خبروں کے کسی بھی مشتبہ معاملے کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔بیان کے مطابق کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز کے قیام سے جموں و کشمیر میں انتخابی عمل کو تقویت ملے گی، اور یہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے تمام90 حلقوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے ایک باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنے کی جگہ ہوگی۔بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ الیکٹرانک چینلوںکے علاوہ، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سوشل میڈیا چینلوں اور میڈیا پورٹلز اور اکاو¿نٹس پر بھی سخت نظر رکھے ہوئے ہے، یعنی میڈیا مانیٹرنگ ایسے عناصر پر جو ایسی کوئی بیانیہ تیار کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں جو امن کےلئے نقصان دہ ثابت ہو،اور الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ماصل کوڈ آف کنڈکٹ کے اصولوں کی خلاف ورزی پرکڑی نظررکھے گااوریہ معاشرے میں امن و سکون کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز پر لاگو ہوگا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر نے تمام شہریوں اور تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں جمہوری عمل کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط پر عمل کریں۔ چیف الیکٹورل آفیسرجموں وکشمیر نے عام لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ماڈل کوڈآف کنڈکٹسے متعلق خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لیےC-Vigil ایپ کا استعمال کریں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ایسی تمام شکایات کو الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مقررہ وقت یعنی100 منٹ کے اندر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔28,636 غیر ضروری مواد ہٹادی گئیں:جموں و کشمیر الیکشن ڈیپارٹمنٹ نے الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کی ہدایات پر عمل پیر ا ہونے کو یقینی بنانے کے لئے حرکت میں آتے ہوئے جموں و کشمیر اسمبلی اِنتخابات۔ 2024 کے اعلان کے 72 گھنٹوں کے اندر جموں و کشمیر یوٹی میں 28 ہزار سے زیادہ غیر ضروری موادکو ہٹا دیا ہے۔الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کی جانب سے 16 اگست 2024 ءکو جموں و کشمیر میں اسمبلی اِنتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی کمیشن نے جموں و کشمیر یوٹی میں اِنتخابی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) کو مو¿ثر طریقے سے عملانے کے لئے ہدایات جاری کی تھیں۔چیف الیکٹورل آفیسر(سی اِی او )جموں وکشمیر پی کے پولے نے اِنتخابات کے اعلان کے بعدماڈل کوڈ آف کنڈکٹ( ایم سی سی ) کی عمل آور ی سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایات پر غور کرتے ہوئے محکمہ کے انفورسمنٹ وِنگ کو ہدایت دی کہ وہ سرکاری ونجی املاک پر کسی بھی شکل میں تمام وال رائٹنگ ، پوسٹروں، بینروںیا غیر ضروری مواد کو فوری طور پر ہٹا دیں۔سی اِی او کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اَنفورسمنٹ وِنگ نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اِنتخابات کے اعلان کے 72 گھنٹوں کے اندر جموں و کشمیر یونین ٹریٹری میں 28,636 غیر ضروری مواد کو ہٹا دیا۔جموںوکشمیر یوٹی کے 20 اَضلاع میں فلائنگ سکارڈ اور ایم سی سی کی ٹیموں کے ذریعے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران مشن موڈ میں سرکاری اور نجی املاک سے 1,837 وال رائٹنگ، 9,276 پوسٹروں، 5,661 بینر اور 11,862 دیگر غیر ضروری مواد کو ہٹادیا گیا۔اِس کاررِوائی کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ایم سی سی کی مدت کے دوران سرکاری اور نجی املاک پر سرکاری خزانے کی لاگت سے کوئی بھی سیاسی اشتہار نمایاں طور پر ظاہر نہ ہو۔چیف الیکٹورل آفیسرنے کہا کہ جموں و کشمیر الیکشن ڈیپارٹمنٹ تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پُرعزم ہے تاکہ ایم سی سی کی مدت کے دوران تمام اُمیدواروں کے لئے یکساں مواقع کو یقینی بنایا جاسکے۔