جمعرات, ستمبر ۱۱, ۲۰۲۵
27.2 C
Srinagar

ٹیرر فنڈنگ ​​کیس: منتخب ممبر پارلیمنٹ انجینئر رشید نے ضمانت کی درخواست دائر کی

مانیٹرنگ ڈیسک

نئی دہلی: حال ہی میں منتخب ہوئے ممبر پارلیمنٹ انجینئر رشید نے اپنی نظر بندی کے خلاف پٹالیہ ہائوس کورٹ نئی دہلی میں ایک عرضی دائر کی ہے ،جس میں انہوں نے ضمانت پر رہا کرنا کی استدعا کی ہے ۔انجینئر رشید کو2017 کے جموں وکشمیر ٹیرر فنڈنگ کیس گرفتار کیا گیا ہے اور وہ اس وقت دہلی کی تہاڑ جیل میں نظر بند ہیں ۔

  انجینئر رشید کی جانب دائر عرضی پر عدالت نے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس کی سماعت 28 اگست کو مقرر کی ہے۔ انجینئر رشید نے حال ہی میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو شکست دے کر بارہمولہ پارلیمانی نشست جیتی تھی۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر عمر عبداللہ کو بارہمولہ پارلیمانی نشست سے آزاد امیدوار کے طور پر شکست دے کر منظر عام  میں آنے والے انجینئر رشید کشمیر میں اپنے اثرات کو بڑھانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان کی پارٹی عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) جو کبھی لنگیٹ اسمبلی تک محدود تھی، موجودہ اسمبلی انتخابات میں اپنی حمایت بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس کے لیے شمالی کشمیر کے علاوہ منتخب اسمبلی حلقوں میں بھی مضبوط لیڈروں کی تلاش کی جارہی ہے۔ پی ڈی پی، این سی اور اپنی پارٹی کے کئی ناراض لیڈران ان کے رابطے میں بتائے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ شیخ عبد الرشید،المعروف انجینئر رشید ایک کشمیری سیاست دان  اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ سے رکن پارلیمان ہیں۔ اس سے قبل انجینئر رشید ہندوارہ کے لنگیٹ حلقہ سے جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img