جمعرات, ستمبر ۱۱, ۲۰۲۵
25.6 C
Srinagar

وسطی غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں 9 افراد ہلاک

غزہ: وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح کے ایک بازار پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ اطلاع فلسطینی ذرائع نے منگل کو دی۔
فلسطینی سیکورٹی ذرائع نے منگل کو بتایا کہ ایک اسرائیلی طیارے نے خریداروں سے بھری مارکیٹ پر کم از کم ایک میزائل داغا۔
طبی ذرائع نے بتایا کہ فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان کی لاشوں اور زخمیوں کو دیر البلح کے شہدا الاقصیٰ اسپتال لے جایا گیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

اسرئیل نے ابھی تک اس فضائی حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img