جمعہ, اپریل ۱۱, ۲۰۲۵
10.2 C
Srinagar

کولکتہ عصمت دری اور قتل کیس: سری نگر میں ڈاکٹروں کا احتجاج

سری نگر: گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) سری نگر کے ڈاکٹروں نے ہفتے کے روز برستی بارش کے بیچ کولکتہ عصمت دری اور قتل کیس کے خلاف احتجاج درج کیا۔

احتجاجی ڈاکٹروں نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور وہ اس افسوس ناک واقعے کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔
انہوں نے ملزموں کو جلد سے جلد پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

ایک ڈاکٹر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ‘ہم دن رات لوگوں کی خدمت کرتے ہیں لیکن ہم کو ہی نشانہ بنایا جا رہا ہے’۔
انہوں نے کہا کہ کولکتہ کے واقعے سے معلوم ہوا کہ ہمارے معاشرے میں ڈاکٹر خاص طور پر خواتین محفوظ نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں جمع ہوئے ہیں تاکہ متاثرہ ڈاکٹر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈاکٹروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور کولکتہ واقعے میں ملوث ملزمین کو فوری طور سخت سے سخت سزا دی جائے۔
ایک خاتون ڈاکٹر نے کہا: ‘ہم انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن کے سپورٹ میں جمع ہوئے ہیں’۔
انہوں نے کہا: ‘ہمارا مطالبہ ہ
ے کہ ڈاکٹروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے جو کسی بھی سیکورٹی کے بغیر ہسپتالوں میں کام کرتے ہیں’

Popular Categories

spot_imgspot_img