منگل, اپریل ۲۲, ۲۰۲۵
11.4 C
Srinagar

ڈوڈہ کے عسر علاقے میں انکاونٹر جاری ہے: اے ڈی جی پی

جموں:ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں آنند جین نے بدھ کے روز کہاکہ یوم آزادی کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈوڈہ کے عسر علاقے میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ہے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ یوم آزادی کے پیش نظر جموں صوبے میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔
اے ڈی جی پی نے کہاکہ جموں صوبے کے مختلف اضلاع میں ترنگا ریلی نکالی جارہی ہیں جس میں لوگوں کا جوش دیدنی ہے۔
ان کے مطابق ترنگا ریلی کے دوران جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

ڈوڈہ کے عسر علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جاری تصادم کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اے ڈی جی پی نے کہاکہ انکاونٹر جاری ہے ۔

بتادیں کہ ڈوڈہ کے جنگلی علاقے میں منگل کی شام سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا جس دوران ایک فوجی کیپٹن شدید طورپر زخمی ہوا اور بدھ کی صبح فوجی آفیسرہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img