جمعہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۴
24.9 C
Srinagar

یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کے لئے دعوت نامے کی کوئی ضرورت نہیں: صوبائی کمشنر کشمیر

سری نگر: صوبائی کمشنر کشمیر وی کے بردھی کا کہنا ہے کہ بخشی اسٹیڈیم میں یوم آزادی کے موقع پر ہونے والی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے کسی دعوت نامے کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کھلی تقریب ہے اور لوگ شناختی کارڈ ساتھ رکھ کر اس میں شرکت کر سکتے ہیں۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 15 اگست کے بعد بلیدان ستمب کو بھی دیکھیں۔
موصوف صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں پرتاب پارک میں بلیدان ستمب کے کام کا جائزہ لینے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ’15 اگست پورے ملک کے لئے ایک اہم دن ہے اور یہاں بھی اس حوالے سے جوش و خروش ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ’15 اگست کے بعد لوگ اپنے بچوں کے ساتھ یہاں بلیدان استمب کو بھی دیکھنے آئیں جو قوم کے لئے قربانیاں دینے والے شہیدوں کی یاد میں تعمیر کیا گیا ہے’۔
مسٹر بدھوری نے کہا کہ 15 اگست کی تقریب سبھی کے لئے کھلی ہے دعوت ناموں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا: ‘لوگ شناختی ساتھ لے کر وقت پر آئیں اور اس تقریب جس میں بچوں کے بھی رنگا رنگ پروگرام ہوں گے، میں شرکت کریں’۔
ان کا کہنا تھا کہ 12 اگست کو شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں ترنگا یاترا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے لوگوں کو اس یاترا میں بھی شرکت کرنے کی دعوت دی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img