سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کرناہ علاقے میں جمعہ کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں تین افراد کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے کرناہ علاقے میں ٹیٹلوال سکھ پل کے نزدیک جمعہ کی صبح ایک سوفٹ گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ڈرائیور سمیت تین افراد موقع پر لقمہ اجل بن گئے۔
انہوں نے کہا کہ حادثہ پیش آتے ہی آس پاس موجود لوگوں نے تینوں کو نکال کر ہسپتال پہنچایا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا