پولیس نے لوگوں سے آس پاس علاقوں میں ہونے والی منشیات فروشی کے متعلق پولیس کو مطلع کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف تحت قانون سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے پہلے چھ مہنیوں کے دوران ضلع میں 45 سخت گیر منیشات فروشوں سمیت 178 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے کروڑوں روپیے مالیت کا نشہ آور مواد بر آمد کیا۔
یو این آئی