ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
24.7 C
Srinagar

جموں وکشمیر: اکھنور سڑک حادثے میں کم سے کم 35 زخمی

جموں،:  جموں وکشمیر کی سڑکوں پر حادثات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں آئے روز کسی نہ کسی علاقے میں صف ماتم بچھ جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق اکھنور کے ٹنڈا گائوں میں پیر کی صبح ایک منی گاڑی سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم 35 مسافر زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں 10 زخمیوں کو نازک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے 5 طالب علم بھی شامل ہیں جو اکھنور ہائر سکنڈری سکول جا رہے تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ حادثے کی وجہ گاڑی کا ڈرائیور کے قابو سے باہر جانا ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img