جموں: جموں وکشمیر اپنی پارٹی نے پیر کو یہاں بجلی کی کٹوتی کے خلاف احتجاج درج کیا اور ایم ڈی کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا۔احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور وہ جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ‘غریب آدمی کو موٹی رقم کی بجلی بل دی جاتی ہے جبکہ بجلی کہیں آتی ہی نہیں ہے جس کے خلاف ہم احتجاج کرنے آئے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ ہم یہاں ایم ڈی کو نیند سے جگانے آئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا: ‘ساری رات بجلی بند رہتی ہے، ٹرانسفارمر خراب ہوجاتا ہے تو پندرہ پندرہ دنوں تک اس کو ٹھیک نہیں کیا جاتا ہے’۔احتجاجیوں نے جموں میں ایم ڈی کے دفتر کے سامنے دھرنا دے کر اس معاملے کو حل کرنے پر زور دیا۔
یو این آئی