منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
14.5 C
Srinagar

سری لنکا میں 21 ستمبر کو صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں

کولمبو:  سری لنکا کے الیکشن کمیشن نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ ملک کے صدارتی انتخابات 21 ستمبر کو ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر کے انتخاب کے لیے امیدواروں کی نامزدگی کی تاریخ 15 اگست طے کی ہے۔

موجودہ صدر کی میعاد 17 نومبر 2024 کو ختم ہو رہی ہے اور قانون کے مطابق نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ رخصت پذیر صدر کی میعاد ختم ہونے سے پہلے کم از کم ایک ماہ قبل اور زيادہ سے زیادہ دو ماہ پہلے ہونی چاہئے۔

نومبر 2019 میں صدارتی انتخاب جیتنے والے گوٹابایا راجا پکشے نے جنوبی ایشیائی ملک میں شدید اقتصادی بحران کے درمیان جولائی 2022 میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

راجا پکشے کے استعفیٰ کے بعد پارلیمنٹ میں ہونے والے انتخابات میں رانیل وکرما سنگھے صدر منتخب ہوئے تھے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img