جمعہ, جنوری ۱۷, ۲۰۲۵
-2.5 C
Srinagar

وسطی مالی میں بس ٹکرانے سے 16 افراد ہلاک، 48 زخمی

بماکو،:  وسطی مالی میں جمعرات کے روز دو بسوں کے ٹکرانے کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 48 دیگر زخمی ہو گئے، جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ اطلاع مقامی حکام نے دی۔

مالی کی وزارت ٹرانسپورٹ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، یہ حادثہ جمعرات کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 8:30 بجے وسطی مالی کے Ouane میں نیشنل روڈ 6 پر پیش آیا۔ ریلیز میں کہا گیا کہ حادثے میں ایک ڈرائیور کی بھی موت ہو گئی۔
پریس ریلیز کے مطابق حادثے کی ممکنہ وجوہات تیز رفتاری اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ تھیں اور اصل صورتحال کی وضاحت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img