فوج کے تعلقات عامہ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (اے ڈی جی پی آئی) نے جمعرات کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘فوجی سربراہ جنرل اوپیندرا دویدی نے نائیک دلاور خان جنہوں نے دوران ڈیوٹی اپنی جان نچھاور کی، کی میت پر پھول مالا چڑھائی اور ان کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا’۔انہوں نے کہا: ‘فوجی سربراہ اور فوج کے تمام عہدیداران ان کی بہادری اور قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں اور مصیبت کی اس گھڑی میں غمزدہ اہلخانہ ساتھ کھڑے ہیں’۔
بتادیں کہ نائیک دلاور خان جن کا تعلق ہماچل پردیش کے ضلع اونا سے ہے، بدھ کے روز کپوارہ کے ترموکھن جنگل علاقے میں ایک انکائونٹر کے دوران شدید زخمی ہوئے تھے اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے تھے۔کپوارہ میں منگل کی شام شروع ہونے والے اس انکائونٹر میں ایک عدم شناخت ملی ٹنٹ مارا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق گرچہ طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ رک گیا ہے تاہم سیکورٹی فورسز کی طرف سے علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔