منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
11.7 C
Srinagar

ترکی میں چاقو سے حملہ، 2 ہلاک، 7 زخمی

استنبول:ترکی کے مشرقی بینگول صوبے میں ایک حملہ آور نے لوگوں پر چاقو سے حملہ کردیا جس سے دو افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع مقامی حکام نے دی۔
گورنریٹ کے ایک بیان کے مطابق، واقعہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے باغچہ لی اولرمیں پیش آیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور نے اپنے ارد گرد موجود لوگوں پر چاقو سے حملہ کیا۔

ایک الگ بیان میں صوبائی محکمہ پولیس نے کہا کہ حملہ آور نے نشہ آور اشیا کا استعمال کیا تھا اور اسے حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img