ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
8.8 C
Srinagar

راجوری میں وی ڈی سی ممبر کے گھر پر ملی ٹنٹوں کا حملہ، جوان زخمی

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں پیر کی علی الصبح ایک ولیج ڈیفنس کمیٹی (وی ڈی سی) ممبر کے گھر پر ملی ٹنٹوں کے حملے کے خلاف جوابی کارروائی میں ایک فوجی جوان زخمی ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے در افتادہ گائوں گنڈوہ میں دہشت گردوں نے پیر کی علی الصبح تین بج کر دس منٹ پر ایک وی ڈی سی ممبر کے گھر پر حملہ کر دیا-
انہوں نے کہا کہ نزدیکی واقع فوجی کیمپ کے جوانوں نے حملے کا پھرتی سے جواب دیا جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔
ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق آپریشن کے دوران ایک ملی ٹنٹ کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
قبل ازیں دفاعی ذرائع نے بتایا کہ فوجی جوانوں نے اس حملے کا بھر پور جواب دے کر ایک بڑے حملے کو ناکام کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ طرفین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان زخمی ہوا جس کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا ہے اور طرفین کے درمیان رک رک کر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img