جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں ہسپتال کے کوراٹرز سے گرینیڈ بر آمد ہونے کے بعد پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) نے جمعہ کے روز وہاں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجا سکھ دیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ کے رہائشی کوارٹر کی چھت پر جمعرات کو ایک زنگ آلود گرینیڈ بر آمد کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بچوں نے اس گرینیڈ کو دیکھا تھا جس کے بعد اطلاع موصول ہونے پر پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی تھی اور گرینیڈ کو اپنی تحویل میں لے کر ایک بڑے حادثے کو ٹالا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر پولیس کے ایس او جی نے جمعہ کی صبح ہسپتال احاطے اور ملحقہ جگہوں میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔