منگل, اپریل ۲۹, ۲۰۲۵
11 C
Srinagar

کیرن جھڑپ: دو غیر ملکی ملی ٹنٹ ہلاک، اسلحہ اور ایک پاکستانی شناختی کارڈ بر آمد: فوج

سری نگر: فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کیرن علاقے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جمعرات کو ہونے والی جھڑپ کے دوران دو غیر ملکی ملی ٹنٹ مارے گئے جن کی تحویل سے اسلحہ، جنگی سٹورز اور ایک پاکستانی شناختی کارڈ بر آمد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ملی ٹنٹوں کی طرف سے در اندازی کرنے کی کوشش کے بارے میں پولیس کی طرف سے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کی انٹلی جنس ایجنسیوں نے تصدیق و تائید کی تھی۔بتادیں کہ کیرن سیکٹر میں ایل او سی کے نزدیک فوج نے جمعرات کو دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر2 غیر ملکی ملی ٹنٹوں کو مار گرایا۔‘
ایک دفاعی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں اس کے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: ’17 جولائی کو جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے ایک اطلاع موصول ہوئی جس کی انٹلی جنس ایجنسیوں نے تصدیق کی، کہ غیر ملکی دہشت گردوں کے ایک گروپ کی طرف سے کیرن سیکٹر سے در اندازی کرنے کا امکان ہے’۔انہوں نے کہا: ’18 جولائی کو قریب ساڑھے بارہ بجے دن وہاں تعینات مستعد فوجی جوانوں نے ایل او سی کے اپنے طرف گھنے پودوں میں دو دہشت گردوں کی نقل و حمل دیکھی’۔

بیان میں کہا گیا: ‘در اندازی کرنے والے دہشت گردوں کو چلینج کیا گیا جس پر انہوں نے فائر کیا جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا’۔انہوں نے کہا: ‘اس دوران دو سخت گیر غیر ملکی دہشت گردوں کو مارا گیا اور ان کے ساتھ اسلحہ، جنگی سٹورز اور ایک پاکستانی شناختی کارڈ بر آمد کیا گیا’۔ان کا کہنا ہے کہ انٹلی جنس کی بنیاد پر انجام دیا گیا یہ کامیاب آپریشن فوج، بی ایس ایف اور جموں و کشمیر پولیس کے درمیان قریبی ہم آہنگی کی ایک اور مثال ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ گذشتہ کچھ ہفتوں کے دوران ایل او سی پر در اندازی کے خلاف تیسرا کامیاب آپریشن تھا جو فوج کے لائن آف کنٹرول کے تقدس کو بحال کرنے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img