منگل, اپریل ۲۲, ۲۰۲۵
22.6 C
Srinagar

لیفٹیننٹ گورنر نے ڈاکٹر سہیل رسول میر کا ’درد قبیلے کا ثقافتی انسائیکلوپیڈیا‘ جاری کیا

کتاب میں درد قبیلے کے دور دراز کے مناظر اور پیچیدہ ثقافتی باریکیوں، رسم و رواج، زبان اور سماجی ڈھانچے کو تلاش کیا گیا ہے۔: ایل جی

سری نگر/ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے راج بھون میں ڈاکٹر سہیل رسول میر کی تصنیف کردہ کتاب ‘کلچرل انسائیکلوپیڈیا آف دی ڈارڈ ٹرائب’ کا اجرا کیا۔اس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر نے مصنف ڈاکٹر سہیل رسول میر کو کتاب کے ذریعے دور دراز کے مناظر اور پیچیدہ ثقافتی باریکیوں، رسم و رواج، زبان اور سماجی ڈھانچے کو تلاش کرنے پر مبارکباد دی۔انہوںنے شنون میراس – شینا کلچرل سنٹر گریز، ہندوستانی فوج کو مستقبل کی نسلوں کے لیے دردی لوگوں کی روایتی حکمت اور علم، ورثے اور ثقافت کے تحفظ کے لیے سراہا۔لیفٹیننٹ گورنر نےقوم کی تعمیر میں قبائلی برادری کے اہم شراکت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ قبائلی برادری کے امیر رسم و رواج، ثقافت اور لسانی دولت کے تحفظ اور فروغ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے اجتماعی کوششوں پر زور دینا چاہئے۔اس موقع پر، لیفٹیننٹ گورنر نے کشمیر رائٹرز ایسوسی ایشن اور فوج کی مشترکہ کوشش ‘دی نارتھ کشمیر گزٹ’ کا دوسرا ایڈیشن بھی جاری کیا۔اس تقریب میں میجر جنرل گریش کالیا، جی او سی، وجر ڈویڑن؛ ڈاکٹر سہیل رسول میر، کلچرل انسائیکلوپیڈیا آف ڈارڈ ٹرائب کے مصنف؛ فدا فردوس، صدر کشمیر رائٹرز ایسوسی ایشن۔ فوج کے اعلیٰ حکام، شائنا کلچرل سنٹر اور کشمیر رائٹرز ایسوسی ایشن کے ارکان موجود تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img