سری نگر/ اونتی پورہ کے ایک لاپتہ نوجوان کی لاش تین دن بعد دریائے جہلم سے برآمد ہوئی ہے۔ایک اہلکار نے بتایا کہ بارسو اونتی پورہ کے لاپتہ 30سالہ نوجوان کی لاش دریائے جہلم سے بارسو کے مقام پر برآمد ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان گزشتہ 3 دنوں سے لاپتہ تھا اور اس کی شناخت عابد منظور ڈار ولد منظور احمد ڈار ساکنہ بارسو پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاش کو ایس ڈی آر ایف نے برآمدکی جبکہ اسے قانونی اور طبی رسمی کارروائیوں کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔انکامزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔