جموں: جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں سات مسافر زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز کٹھوعہ میں قومی شاہراہ پر میٹاڈار کو حادثہ پیش آیا جس وجہ سے گاڑی میں سوار سات مسافر زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا ۔
پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔