جمعہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۴
19.4 C
Srinagar

مودی نے اولی کو نیپال کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے کھڑگ پرساد شرما اولی کو نیپال کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔

مسٹر مودی نے پیر کو سوشل میڈیا پر ایک مبارکبادی پیغام میں کہا”کے پی شرما اولی کو نیپال کے وزیر اعظم کے طور پر آپ کی تقرری پر مبارکباد۔”

اپنے مبارکبادی پیغام میں مودی نے کہا، "ہم اپنے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے گہرے رشتوں کو مزید مضبوط کرنے اور اپنے لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔”

نیپال میں مسٹر پشپ کمل دہل پرچنڈ کی حکومت اقلیت میں آنے کے بعد کمیونسٹ پارٹی آف نیپال (یو ایم ایل) کے رہنما کے پی شرما اولی نیپالی کانگریس کی حمایت سے دوبارہ وزیر اعظم بن گئے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img