جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

پیپلز کانفرنس کو دھچکہ ،محمد خورشید عالم نےراہیں جدا کیں

نیوزڈیسک

سرینگر: سجاد غنی لون کی سربراہی والی سیاسی جماعت پیپلز کانفرنس کو جمعہ کے روز اُس وقت شدید دھچکہ لگا ،جب پارٹی کے سینئر لیڈر محمد خورشید عالم نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا ۔

محمد خورشید عالم نے پیپلز کانفرنس سے علیحدگی اختیار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ” پیپلز کانفرنس میں جو وقت گزارا ،میرے ساتھی اور حامیوں کا کہناتھا کہ زمینی سطح پر اس پارٹی کو عوام میں قبولیت نہیں ہے ،اس لئے یہ فیصلہ لینا پڑا ۔”

انہوں نے کہا "سجاد غنی لون ایک بہترین انسان ہیں  اور انکی پارٹی کے ایجنڈا یا نظریہ میں کوئی خرابی نہیں ہے ،تاہم پارلیمانی انتخابات کے دوران پیپلز کانفرنس پر جو الزام لگا اُس کی وجہ سے عوام کے اذہان میں ایک خلفشار پیدا ہوگیا ،لہٰذا ایک چھوٹے سے سیاسی کارکن کے ناطے ،ہمیں لوگوں کیساتھ جینا ہوگا ۔”

ان کا کہناتھا کہ اُنکے حلقے کے عوامی نمائندوں نے کہا کہ خورشید عالم صاحب پیپلز کانفرنس میں وقت ضائع ہورہا ہے ،میں نے پوری کوششیں کیں کہ لوگوں کو پیپلز کانفرنس کیساتھ جوڑو ،لیکن میں کامیاب نہیں رہا ،اس لئے میں نے پیپلز کانفرنس سے الگ ہونے کا فیصلہ لیا۔”

تاہم محمد خورشید عالم نے اپنے سیاسی مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں خورشید عالم ممکنہ طور پر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) میں واپس شمولیت کرسکتے ہیں۔

یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ نظام الدین بٹ  نے حال ہی میں پارٹی قیادت کے ساتھ اختلافات پیدا ہونے کے بعد سجاد غنی  لون کی سربراہی والی پارٹی پیپلز کانفرنس( پی سی) کو چھوڑا اور اس کے بعد خورشید عالم نے بھی راہیں جدا کیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img