غزہ: جنوبی غزہ کے خان یونس شہر میں ایک اجتماع پر اسرائیلی فضائی حملے میں سات فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ یہ اطلاع فلسطینی ذرائع نے آج دی۔
طبی ذرائع نے ژنہوا کو بتایا کہ جمعرات کے فضائی حملے میں کئی دیگر افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے اور تمام زخمیوں کو ناصر سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
فیس بک پر گردش کرنے والی ویڈیو کلپس میں دکھایا گیا ہے کہ زخمیوں، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، کو سویلین گاڑیوں میں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
غزہ میں قائم صحت کے حکام نے جمعرات کو بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں 38,345 فلسطینی شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔
یواین آئی