ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
11.9 C
Srinagar

نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ سے 12 افراد ہلاک، 65 لاپتہ

کٹھمنڈو:  نیپال میں جمعرات کی رات شدید بارش کی وجہ سے مختلف مقامات پرلینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے دو بسیں ندی میں گر گئیں جس کی وجہ سے لوگوں کی موت ہو گئی اور 65 دیگر لاپتہ ہو گئے۔ مقامی پولیس نے آج یہ اطلاع دی۔

ضلع پولیس کے ترجمان بسنت کمار شرما نے بتایا کہ جمعرات کی رات کاسکی ضلع کے پوکھرا میں مٹی کے تودے گرنے سے ایک خاندان کے سات افراد اور تین دیگر افراد کی موت ہو گئی، جب کہ ضلع کی ماڑی دیہی میونسپلٹی میں ایک اور شخص کی موت ہو گئی۔

مسٹر شرما نے ژنہوا کو بتایا، "ہم نے ضلع میں تین مقامات سے 11 لاشیں برآمد کی ہیں۔” دریں اثنا، کٹھمنڈوکو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے والی شاہراہ کے مگ لنگ-نارائن گھاٹ پر چتوان ضلع میں دو بسیں لینڈ سلائیڈنگ سے ٹکرا جانے کے بعد 65 مسافر لاپتہ ہو گئے۔ ایک بس 24 مسافروں کو لے کر بیر گنج سے کٹھمنڈوجا رہی تھی، جبکہ دوسری بس 41 مسافروں کے ساتھ کٹھمنڈوسے روتاہٹ ضلع کے گوڑ جا رہی تھی۔ دونوں بسوں کے مسافر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے کے بعد لاپتہ ہیں۔

ضلع پولیس کے ترجمان بھیش راج نے کہا، "یہ خدشہ ہے کہ دونوں بسیں ترشولی ندی میں گر گئی ہیں۔ "مسافروں کا پتہ لگانے کے لیے غوطہ خوروں سمیت ریسکیو ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔” ایک اور واقعہ میں، ایک اور بس کا ڈرائیور اس وقت ہلاک ہو گیا جب ہائی وے کے اسی حصے پر چتوان میں اس پر پتھر گرے۔

نیپالی وزیر اعظم پشپ کمل دہل نے سیکورٹی فورسز کو امدادی کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img