جکارتہ،:انڈونیشیا کے مغربی صوبے بینگکولو میں بدھ کی رات 5.8 شدت کا زلزلہ آیا، لیکن ملک کی موسمیات، آب و ہوا اور جیو فزکس ایجنسی نے کہا کہ اس سے اہم لہریں نہیں اٹھیں۔
یہ زلزلہ 22:32 جکارتہ کے وقت کے مطابق (1532 جی ایم ٹی) پر آیا، اس کا مرکز جزیرہ اینگانو سے 145 کلومیٹر شمال مغرب میں، سطح سمندر سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے کیونکہ زلزلے سے اونچی لہریں آنے کی توقع نہیں ہے۔زلزلوں کے اعتبار سے فعال پیسیفک رنگ آف فائر پر واقع ہونے کی وجہ سے انڈونیشیا زلزلے کے لیے حساس ہے ۔
فلپائن کے سمندری علاقوں میں 7.0 شدت کا زلزلہ
چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر (سی ای این سی) کے مطابق جمعرات کو صبح 10:13 بجے (بیجنگ وقت) فلپائن کے منڈاناؤ کے قریب سمندری علاقوں میں 7.0 شدت کا زلزلہ آیا۔
سی ای این سی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زلزلہ 620 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا اور اس کا مرکز 6.1 ڈگری شمالی عرض البلد اور 123.3 ڈگری مشرقی طول البلد میں واقع تھا۔
یو این آئی