پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں مختلف مقام پر بدھ کی دیر رات آسمانی بجلی گرنے کے سبب 7افراد کی موت ہوگئی ۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر انیل کمار نے بتایا کہ تھانہ سنگرام گڑھ علاقے کے نیا پوروا لالو پٹی کی سوریہ کلی پٹیل( 65) ,بھرت پور کی آرتی مشرا (40) اننیہ مشرا (15 )،تھانہ جیٹھوارہ علاقے کے تلہر کسہا گاوں کی ارادھنا سروج (48), تھانہ انتوں علاقے کے پارا حمید پور کے وجے کمار ورما (46) اور تھانہ کندھئی پرشوتم پور کے ارجن (45) و امہرہ کی رام پیاری (40) سمیت سات افراد کی آسمانی بجلی گرنے کے سبب موت ہو گئی ۔
پولیس نے تمام افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔