نیوزڈیسک
کشتواڑ: کشتواڑ کے بونجواہ علاقے میں دو کمسن بھائی نہاتے ہوئے ندی میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے۔ایک اہلکار نے مقامی نیوز ایجنسی کشمیر اسکرال کو بتایا کہ دو لڑکے 16 سالہ ناصر حسین اور 13 سالہ یاسر حسین پسران محمد شفیع زرگر ساکن گنڈو تحصیل چلی پنگل دیسٹ ڈوڈہ کشتواڑ میں نہانے کے دوران غرقآب ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے فوراً بعد پولیس کی ایک ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور ندی میں غرقآب ہوئے بھائیوں کی تلاش شروع کی اور تقریباً چار گھنٹے کے بعد دونوں کی لاشیں برآمد کی گئیں اور قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد دونوں کی لاشیں ورثا کے سپرد کر دیا گیا۔
پولیس نے معاملے کی نسبت مزید تفتیش شروع کردی ۔