اتوار, نومبر ۱۰, ۲۰۲۴
9.4 C
Srinagar

چانسلر نیہیمر کا وزیر اعظم مودی کے اعزاز میں ایک نجی ضیافت کا اہتمام

ویانا: آسٹریا کے چانسلر کارل نیہیمر نے منگل کی رات وزیر اعظم نریندر مودی کے اعزاز میں ایک نجی عشائیہ کا اہتمام کیا مسٹر مودی اپنے غیر ملکی دورے کے دوسرے مرحلے میں کل رات آسٹریا کی راجدھانی ویانا پہنچے جہاں ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا مسٹر مودی کا خیرمقدم کرتے ہوئے آسٹریا کے چانسلر مسٹر نیہیمر نے کہا ’’ویانا میں آپ کا استقبال ہے، وزیر اعظم نریندر مودی! آسٹریا میں آپ کا استقبال کرنا خوشی اور اعزاز کی بات ہے۔ آسٹریا اور ہندوستان دوست اور شراکت دار ہیں۔ میں آپ کے دورے کے دوران ہماری سیاسی اور اقتصادی بات چیت کا منتظر ہوں!

مسٹر مودی نے کہا ’’چانسلر کارل نیہیمر ، ویانا میں آپ سے مل کر خوشی ہوئی ہے۔ ہندوستان اور آسٹریا کی دوستی مضبوط ہے اور آنے والے وقت میں مزید مضبوط ہوگی۔‘‘چانسلر مسٹر نیہمر نے وزیر اعظم کے ساتھ ایک سیلفی لی اور اسے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر شیئر کیا۔ بعد میں چانسلر مسٹر نیہیمر نے مسٹر مودی کے اعزاز میں ایک نجی ضیافت کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی طور پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ مسٹر مودی کا دورہ ہندوستان-آسٹریا شراکت داری میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ آسٹریا کے چانسلر کارل نیہیمر نے وزیر اعظم مودی کی ایک نجی تقریب میں میزبانی کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔ مزید بات چیت دوطرفہ شراکت داری کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر ہونے والی ہے۔

آج وفاقی چانسلری میں وزیراعظم کا روایتی انداز میں استقبال کیا جائے گا۔ اس کے فوراً بعد وفود کی سطح پر دو طرفہ ملاقات ہوگی جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے پریس بیانات ہوں گے۔ہندوستان-آسٹریا سی ای او میٹنگ میں شرکت کے بعد، دونوں رہنما ایک ظہرانے میں شرکت کریں گے اور اس کے بعد مسٹر مودی صدر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن سے ملاقات کریں گے۔ آسٹریا کی اہم شخصیات سے ملاقات کے بعد وہ این آر آئیز کے ایک پروگرام میں شرکت کریں گے اور اس کے بعد وطن روانہ ہو جائیں گے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img