ئی دہلی : بی سی سی آئی نے منگل کو ٹیم انڈیا کے نئے ہیڈ کوچ کے نام کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ گوتم گمبھیر کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ بنایا گیا ہے۔ وہ ٹیم انڈیا میں راہل دراوڑ کی جگہ لیں گے۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر یہ جانکاری دی۔
دراوڑ کا دور T20 ورلڈ کپ 2024 کے بعد ختم ہو گیا تھا۔ ایسے میں بی سی سی آئی نے نئے کوچ کی تلاش کے لیے پہلے سے ہی کارروائی شروع کر دی تھی۔
It is with immense pleasure that I welcome Mr @GautamGambhir as the new Head Coach of the Indian Cricket Team. Modern-day cricket has evolved rapidly, and Gautam has witnessed this changing landscape up close. Having endured the grind and excelled in various roles throughout his… pic.twitter.com/bvXyP47kqJ
— Jay Shah (@JayShah) July 9, 2024
بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ٹویٹر پر لکھا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے طور پر گوتم گمبھیر کا استقبال کرتا ہوں۔ آج کے دور میں کرکٹ کافی تیزی سے ترقی ہوئی ہے اور گوتم نے اس بدلتے ہوئے منظرنامہ کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔ اپنے پورے کیریئر میں مختلف کرداروں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد مجھے یقین ہے کہ گوتم ہندوستانی کرکٹ کو آگے لے جانے کے لیے ایک مثالی شخص ہیں۔ #TeamIndia کے لیے ان کا واضح وژن اور ان کے وسیع تجربہ نے انہیں اس دلچسپ اور انتہائی اہم کوچنگ کردار کو سنبھالنے کے لیے پوری طرح سے تیار کردیا ہے۔ بی سی سی آئی اس نئے سفر کے آغاز میں ان کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
گوتم گمبھیر کے سامنے پہلا سب سے بڑا چیلنج پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں ہندوستان کو جیت سے ہمکنار کرانا ہے۔ حالانکہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ٹیم انڈیا اگلے سال پاکستان کا دورہ کرے گی یا نہیں۔ اس کے بعد اس سال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھی ہونا ہے۔ گمبھیر پر کپتان روہت شرما کے ساتھ مل کر ٹیم انڈیا کو ٹیسٹ کرکٹ کا یہ ورلڈ کپ جیتنے میں مدد کرنے کی ذمہ داری ہوگی۔