اتوار, نومبر ۱۰, ۲۰۲۴
9.4 C
Srinagar

اناؤ میں بس ٹرک سے ٹکرا گئی، 18 افراد کی موت، 20 زخمی

اناؤ،: اترپردیش میں اناؤ ضلع کے بنگرمؤ کوتوالی علاقے میں بدھ کی صبح ٹرک اور ڈبل ڈیکر بس کے درمیان ٹکر میں 18 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 20 دیگر زخمی ہو گئے۔

پولیس ایریا آفیسر اروند کمار نے بتایا کہ یہ حادثہ آگرہ لکھنؤ ایکسپریس وے پر صبح تقریباً 5 بجے اس وقت پیش آیا جب جوگی کوٹ گاؤں کے قریب مائل اسٹون 247-500 پر دودھ کے ٹینکر نے ڈبل ڈیکر بس کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی۔ ٹکر کے باعث بس درمیان سے پھٹ کر الٹ گئی۔ ساتھ ہی دودھ کا ٹینکر بھی الٹ گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی بنگرمؤ کوتوالی پولیس اور یو پی ڈی اے کی ٹیم موقع پر پہنچی، بس میں پھنسے لوگوں کو بچا کر سی ایچ سی بھیجا گیا۔ حادثے میں بس میں سوار ایک بچے سمیت 18 افراد کی موت ہو گئی۔ 20 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں انتظامیہ نے ضلع اسپتال بھیج دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بس بہار کے سیوان سے دہلی جا رہی تھی کہ پیچھے سے تیز رفتار دودھ کے ٹینکر نے اسے اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں بس کو ٹکر مار دی۔ ٹکر کے باعث ڈبل ڈیکر بس درمیان سے پھٹ گئی اور ٹینکر بھی الٹ گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں بس اور ٹینکر ڈرائیوروں سمیت کل 18 کی موت ہو گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

حادثے کے بعد بس میں سوار مسافروں میں چیخ و پکار مچ گئی۔ ایکسپریس وے پر حادثہ دیکھ کر دیگر راہگیروں نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی ایریا آفیسر بنگرمؤ اروند کمار انسپکٹر راج کمار پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے یوپیڈا کے ساتھ مل کر ریسکیو کیا اور زخمیوں کو باہر نکال کر علاج کے لیے سی ایچ سی بنگرمؤ بھیج دیا۔ فی الحال انتظامیہ متوفی کی شناخت اور واقعہ کے بعد ان کے اہل خانہ کو اطلاع پہنچانے کی کوششیں کر رہی ہے۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img