بدھ, اکتوبر ۹, ۲۰۲۴
23.9 C
Srinagar

ملی ٹنسی ایک مسئلہ ،صرف ِ نظر نہیں کیا جاسکتا :عمر عبداللہ

نیوزڈیسک

سرینگر: جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کٹھوعہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں ملی ٹنسی ایک مسئلہ ہے ،اسے صرف ِ نظر نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران عمر عبداللہ نے کہا ” ہم بار بار کہتے رہے ہیں کہ جموں وکشمیر میں ملی ٹنسی ایک مسئلہ ہے ،آپ اسے صرفِ نظر نہیں کرسکتے”۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا ” اس حکومت نے اپنے آپ کو یہ باور کرایا تھا کہ 5 اگست 2019کے فیصلہ جات جسکے تحت دفعہ 370 کو منسوخ کیا گیا ،دہشت گردی اور تشدد سمیت تمام مسائل کا حل ہے،لیکن واضح طور پر ایسا نہیں ہے۔ادھر جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ سید الطاف بخاری نے بھی کٹھوعہ حملے کی مذمت کی اور جاں بحق جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔”

یاد رہے کہ کٹھوعہ حملے میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت پانچ اہلکار جاں بحق جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ ٹاون سے 150کلومیٹر کی دوری پر واقع لوہی ملہار مچھیڈ علاقے میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن منگل کی صبح سے جاری ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img