جمعرات, اپریل ۱۷, ۲۰۲۵
18.2 C
Srinagar

روس کے شہر بیلگوروڈ میں کئی دھماکے

بیلگوروڈ، :  روس کے بیلگوروڈ میں پیر کو جب میزائل الرٹ جاری تھا تب کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ یہ اطلاع اسپوتنک کے نامہ نگار نے دی۔نامہ نگار کے مطابق شہر کے وسطی حصے پر دھویں کے بادل چھائے ہوئے دیکھے گئے۔ بعد میں دن میں، روسی وزارت دفاع نے کہا کہ فضائی دفاع نے بیلگوروڈ کے علاقے میں یوکرین کے فکسڈ ونگ ڈرون کو مار گرایا۔

گورنر ویاچیسلاؤ گلیڈ کوف نے کہا کہ بیلگوروڈ کے علاقے سے میزائل الرٹ ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔گورنر نے کہا کہ بیلگوروڈ کے قریب آنے والے کئی فضائی اہداف کو تباہ کر دیا گیا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img