برازیل کے شہر ساؤ پالو کے قریب بس حادثہ، 5 افراد ہلاک

برازیل کے شہر ساؤ پالو کے قریب بس حادثہ، 5 افراد ہلاک

ساؤ پاؤلو: برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں پیر کو دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس میں کم از کم پانچ افراد کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی فائر ڈپارٹمنٹ نے یہ اطلاع دی۔

یہ حادثہ برازیل کے سب سے بڑے شہر ساؤ پاؤلو سے 206 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع میونسپلٹی ایپیونا میں ہائی وے 191 پر پیش آیا۔ ان میں سے ایک بس مریضوں کو طبی مراکز تک لے جا رہی تھی جبکہ دوسری گاڑی خالی تھی۔

متاثرین میں سے چار مریضوں کو لے جانے والی بس میں سفر کر رہے تھے۔ پانچویں موت خالی بس کا ڈرائیور کی ہوئی ۔ مقامی افسران نے بتایا کہ حادثے کے بعد ہائی وے کو بچاؤ مہم کے لیے دونوں سمتوں سے بند کر دیا گیا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.