جمعہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۴
24.9 C
Srinagar

شیعہ سنی کارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس،شہدائے کربلا کو خراج

نیوزڈیسک

متحدہ مجلس علما جموں وکشمیر کے امیر  میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی ہدایت پر مجلس کے زیر اہتمام شیعہ سنی کارڈینیشن کمیٹی کا ایک غیر معمولی اجلاس جس میں سرکردہ دینی تنظیموں کے مقتدر علمائے کرام ، مشائخ عظام ،دانشور اور سماج کی سرکردہ شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تاریخی میرواعظ منزل پر منعقد ہوا۔

ایک تحریری بیان کے مطابق اجلاس میں مولانا شوکت حسین کینگ ، مولانا مسرور عباس انصاری، قاری محمد اسلم رحیمی، آغا سید مجتبیٰ الموسوی الصفوی، جناب غلام علی گلزار، جناب مفتی اعجازالحسن بانڈے، جناب ڈاکٹر محمد سمیر شفیع صدیقی،مولانا خورشید احمد قانون گو مولانا مقبول حسین قمی، آغا سیدعادل مرتضیٰ، جناب چودھری معراج الدین بچہ،جناب مفتی مدثر قادری، ، جناب امداد ساقی، جناب شوکت احمد خانیاری، جناب زاہد علی خان، جناب غلام محمد ناگو، مولانا الطاف حسین، مولانا محمد انظر قاسمی، جناب عمران رشید بیگ، جناب محمد یوسف بٹ، جناب پیرزادہ عبدالحمید، جناب محمد جمال، جناب غلام نبی بخاری،مفتی غلام رسول سامون،جناب محمد اشرف خان، جناب رفیق احمد، جناب محمد سلیم، جناب شجاع علی، جناب سجاد حسین، مولانا عبدالحامد، جناب غلام محی الدین، مولانا سراج الدین ، جناب سجاد احمد کاملی، مولوی انیس احمد ، جناب غلام حسن مجروح، جناب مشتاق احمد صوفی اور مولانا ایم ایس رحمن شمس وغیرہ شامل تھے۔ اجلاس میں تمام مقررین نے اتحاد ملت کے حوالے سے مجلس علما کے سربراہ اور دیگر اراکین کی مثبت کوششوں اور عشرئہ محرم الحرام کی مناسبت سے ملی اور مسلکی اتحاد و ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے مخلصانہ کوششوں کو سراہتے ہوئے ملی اتحاد کیلئے ہر سطح پر تعاون دینے کا یقین دلایا اور یہ بات واضح کی کہ ملت اسلامیہ کشمیر کسی بھی قیمت پر باہمی اتحاد و یکجہتی کو زک پہنچانے کی اجازت نہیں دے گی۔ اس موقعہ پر جو جامع قرارداد متفقہ طور پر پاس کی گئی وہ حسب ذیل ہے۔
قرارد
۱۔ اجلاس میں نواسہ رسولﷺ، شہید کربلا حضرت امام عالی مقامؑ اور ان کے جاںنثار رفقا کو ان کی ناقابل فراموش قربانیوں کیلئے زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

۲۔ اجلاس میں اتحاد ملت کی اہمیت اور ضرورت کے تناظر میں دونوں مسالک شیعہ سنی تنظیموں ، علمائ، خطیبوں، ذاکروں اور ائمہ حضرات پر زوردیا گیا کہ وہ حسب سابق محرم الحرام کے مقدس ایام میںجموںوکشمیر میں ملی اور مسلکی اتحاد اور ہم آہنگی کے مشعل کو ہر قیمت پر برقرار اور بحال رکھنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے اس ضمن میں مساجد، امام باڑوں، خانقاہوں اور آستانوں کے منبر ومحراب، سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعہ ایسا بیان دینے سے گریز کریں گے جن سے شرپسند اوراتحاد دشمن عناصر کی حوصلہ افزائی ہو تاکہ ان کے مکروہ عزائم کو ناکام بنایا جاسکے۔
۳۔ اجلاس میں متحدہ مجلس علما کے امیر میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کی گزشتہ چار سالوں سے مسلسل نظر بندی کے باوجود اتحاد ملت کشمیر کے حوالے سے ان کی مخلصانہ اور جرا ¿ت مندانہ کوششوں پر موصوف کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

۴۔ اجلاس میں آثار شریف درگاہ حضرت بل کے خطیب و امام ڈاکٹر کمال فاروقی کو جرم بے گناہی کی پاداش میں وقف بورڈکشمیر کی جانب سے اپنی ذمہ داریوں سے معطل کرنے کے عمل کو ہر لحاظ سے زیادتی قرار دیتے ہوئے واضح کیا گیا کہ موصوف کا خاندان صدیوں سے درگاہ حضرت بل میں امامت اور دیگر دینی فرائض کی ادائیگی انجام دیتا رہا ہے ار ان کی معطلی ہر لحاظ سے نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ ان کے منصب اور قربانیوں کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے لہٰذا یہ اجلاس ان کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتا ہے۔

۵۔ اجلاس میںحکومت اور انتظامیہ پر زور دیا گیا کہ وہ مسلمانوں کے مذہبی حقوق اور رسومات کی ادائیگی پر کوئی رکاوٹ نہ ڈالے اور مساجد ، امام باڑوں اور دیگر عبادتگاہوں پر کوئی قدغن عائد نہ کرے تاکہ مسلمان آزادی کے ساتھ اپنے مذہبی فرائض انجام دے سکےں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img